• معاملات >> وراثت ووصیت

    سوال نمبر: 600303

    عنوان: باپ کی وفات کے بعد بڑا بھائی جو بھائیوں پر خرچ كرتا ہے كیا وہ رقم اسے ادا كی جائے گی؟

    سوال:

    اگر والد محترم کی وفات کے بعد بڑا بھائی گھر کے دیگر افرا پر خرچ کرتا ہے تو کیا وراثت میں سے بڑے بھائی کی خرچا کی ہوئی رقم بڑے بھائی کو ادا کی جائے گی؟

    جواب نمبر: 600303

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 141-87/B=02/1442

     باپ کی وفات کے بعد بڑا بھائی محض صلہ رحمی میں اپنے چھوٹے بھائیوں پر خرچ کرتا ہے تو اسے اپنی خرچ کی ہوئی رقم کا بھائیوں سے لینا جائز نہیں۔ اور اگر وہ بڑا بھائی اتبداء میں صراحت کردے کہ میں جو کچھ بھائیوں پر خرچ کرتا ہوں یہ بھائیوں کے ذمہ قرض رہے گا اتنی رقم بھائیوں کو ادا کرنا ضروری ہوگا، تو اس صورت میں بڑے بھائی کو خرچ کردہ رقم ادا کی جائے گی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند