• معاملات >> وراثت ووصیت

    سوال نمبر: 600152

    عنوان:

    زندگی میں بیٹی کو اپنی پوری جائداد کا مالک بنا دینا

    سوال:

    میرا سوال یہ ہے کہ میری ایک بیٹی ہے اور اگر ہم اپنی زندگی میں اپنی پروپرٹی اپنے بیٹی کے نام کرنا چاہیں تو کیا کرسکتے ہیں؟

    براہ کرم، اس بارے میں شرعی رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 600152

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:58-38/sn=2/1442

     محض نام کرنے سے تو بیٹی جائداد کی مالک نہ ہوگی ؛ ہاں اگر آپ مکمل قبضہ دخل کے ساتھ بیٹی کو جائداد دے کر آپ خود دست بردار ہوجائیں تب بیٹی اس کی مالک ہوگی ؛ البتہ یہ بات واضح رہے کہ دیگر ورثا (مثلا صورت مسئولہ میں آپ کے بھائی وغیرہ) کو محروم کرنے کے مقصد سے پوری جاداد بیٹی کو دے دینا سخت گناہ ہے ؛ اگرآپ کو بیٹی کو جائداد دینا ہی ہے تو اس کے ساتھ ساتھ دیگر ورثا کو بھی دیں اور اپنے اور اپنی بیوی کے لیے بہ قدر ضرورت رکھ کر مابقیہ کی تقسیم کریں ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند