• معاملات >> وراثت ووصیت

    سوال نمبر: 58913

    عنوان: میرے والد محمد مسلم اپنی جائداد کو اپنی اولاد کے درمیان تقسیم کرنا چاہتے ہیں،

    سوال: میرے والد محمد مسلم اپنی جائداد کو اپنی اولاد کے درمیان تقسیم کرنا چاہتے ہیں، جس مکان ہم لوگ رہتے ہیں وہ 1325 اسکوائر فٹ زمین ہے اور 1200 فٹ میں مکان بنا ہے، اسی کو میرے والد اپنی زندگی میں ہی تقسیم کرنا چاہتے ہیں ، ہم لوگ تین بھائی اور چار بہن ہیں اور والدہ حیات سے ہیں ۔ براہ کرم، بتائیں کہ کس طرح سے بٹوارہ کرنا ہوگا؟ اور دوسری بات والدہ کے حصے میں جو آئے گاتو والدہ بھی اسے تقسیم کرنا چاہتی ہیں تو اس کی تقسیم کیسے ہوگی؟ جزاک اللہ خیر

    جواب نمبر: 58913

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 559-555/B=7/1436-U سات برابر حصوں میں تقسیم کرکے ہرایک کو ایک ا یک حصہ دے کر انھیں قابض ومالک بنادیں، حیات میں جب باپ تقسیم کرے تو لڑکیوں اور لڑکیوں کو برابر برابر حصہ دینا افضل ہے۔ =================== جواب درست ہے، البتہ آپ کے والد کو چاہیے کہ اپنے اور اپنی بیوی کے لیے بہ قدر ضرورت رکھ کر مابقیہ کو مذکورہ بالا طریقہ پر تقسیم کریں۔ (س)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند