• معاملات >> وراثت ووصیت

    سوال نمبر: 58465

    عنوان: ذاتی كمائی سے خریدے ہوئے مكان میں كسی كا حصہ وابستہ ہوگا؟

    سوال: برا بھائی ہو میر ۵ چھوٹا بھائی ہے ۱ بری بہن ہے مرا والد صحاب زندہ ہے میرا والد صحاب کی دوکان ہے لکن مے نے نہ والد سے ور نہ بھائی سے پسے لیا ہے مے نے خود کما کر ۲ پلاٹ لیا ہے اور ہم گھر مے سب ایک ساتھ ہے مے گھر مے خرچہ بی دیتا ہو اس خرچے کے علاوہ مے نے کوچ پسے جما کر کے پلاٹ لیا ہے اگر مے بھائیو سے چوپا کے پلاٹ لے تا ہو تا کے یہ میرا بھائی برا ہو کر اس پلاٹ مے مج سے حصہ نہ مانگے کیا اون کا میرا ساتھ اس مے حصہ ہے اور یہ جائز ہے یا نہیں اور مطلب گھر مے جتنا خرچہ ہوتا ہے اس کا زیادہ تر حصہ مے دیتا ہو

    جواب نمبر: 58465

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 312-277/Sn=5/1436-U آپ نے اپنی ذاتی کمائی سے جو پلاٹ خریدا ہے اس میں والد صاحب یا کسی بھائی بہن کا پیسہ نہیں لگایا ہے وہ پلاٹ آپ کا ہے، اس میں دیگر بھائی بہنوں کا حصہ نہیں ہے، شرعاً وہ اس میں اپنے حق کا مطالبہ نہیں کرسکتے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند