• معاملات >> وراثت ووصیت

    سوال نمبر: 5827

    عنوان:

    والدین کا انتقال ہوگیا ہے۔ ہم دو بہن بھائی ہیں، بھائی شادی شدہ ہے اور بہن غیر شادی شدہ ہے۔ وراثت میں کچھ نقد ملا اور والدہ کے زیور ہیں وراثت کی تقسیم کیسے ہوگی؟

    سوال:

    والدین کا انتقال ہوگیا ہے۔ ہم دو بہن بھائی ہیں، بھائی شادی شدہ ہے اور بہن غیر شادی شدہ ہے۔ وراثت میں کچھ نقد ملا اور والدہ کے زیور ہیں وراثت کی تقسیم کیسے ہوگی؟

    جواب نمبر: 5827

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 370=370/ م

    بشرطِ صحت تفصیل ورثہ آپ کے والدین کا کل ترکہ (نقد، زیور، جائیداد وغیرہ) حقوق متقدمہ علی الارث کی ادائیگی کے بعد تین حصوں میں تقسیم ہوگا، جن میں سے 2حصے بھائی کو اور ایک حصہ بہن کو مل جائے گا، یعنی بہن کو بھائی کا نصف ملے گا کما في قولہ تعالیٰ: یُوْصِیْکُمُ اللّٰہُ فِیْ اَوْلاَدِکُمْ لِلذَّکَرِ مِثْلُ حَظِّ الْاُنْثَیَیْنِ (الآیة)

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند