• معاملات >> وراثت ووصیت

    سوال نمبر: 58097

    عنوان: ایک شخص کی شادی ہوئی اور اس کو ایک لڑکا پیدا ہوا ہے اور اس کی بیوی کا انتقال ہوگیاہے، پھر اس شخص نے جس کی بیوی کا انتقال ہوگیاہے، دوسری شادی کرلے جس سے ایک لڑکی پیدا ہوئی اور اب اس شخص کا انتقال ہوگیا ہے ۔ اس کے بعد بیٹے کا بھی انتقال ہوگیاتو بتائیں دوسری بیوی اور اس کی بیٹی کا کتنا حصہ ہوگا ؟اور بیٹے کا کتنا حصہ ہوگا؟، ایک کٹھا میں ۔ براہ کرم، جواب دیں۔

    سوال: ایک شخص کی شادی ہوئی اور اس کو ایک لڑکا پیدا ہوا ہے اور اس کی بیوی کا انتقال ہوگیاہے، پھر اس شخص نے جس کی بیوی کا انتقال ہوگیاہے، دوسری شادی کرلے جس سے ایک لڑکی پیدا ہوئی اور اب اس شخص کا انتقال ہوگیا ہے ۔ اس کے بعد بیٹے کا بھی انتقال ہوگیاتو بتائیں دوسری بیوی اور اس کی بیٹی کا کتنا حصہ ہوگا ؟اور بیٹے کا کتنا حصہ ہوگا؟، ایک کٹھا میں ۔ براہ کرم، جواب دیں۔

    جواب نمبر: 58097

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 450-450/M=5/1436-U صورت مسئولہ میں اگر شخص مرحوم کے والدین حیات نہیں ہیں تو ان کا ترکہ از روئے شرع ۲۴/ سہام میں منقسم ہوگا جن میں ۳/ سہام مرحوم شخص کی دوسری بیوی کو اور ۷/ سہام لڑکی کو اور ۱۴/ سہام لڑکے کو ملیں گے پھر مرحوم لڑکے کا حصہ اس کے شرعی ورثہ میں تقسیم ہوجائے گا، سوال میں اس کے موجودہ شرعی ورثہ کی تفصیل مذکور نہیں ہے۔ زوجہ=۳ ابن=۱۴ بنت-۷


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند