• معاملات >> وراثت ووصیت

    سوال نمبر: 57317

    عنوان: بھائی کے نام جو پراپرٹی ہے اس میں بھائی کا حق ہوتا ہے جب باپ کی پراپرٹی کا بٹوارہ ہو؟

    سوال: بھائی کے نام جو پراپرٹی ہے اس میں بھائی کا حق ہوتا ہے جب باپ کی پراپرٹی کا بٹوارہ ہو؟

    جواب نمبر: 57317

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 184-179/H=3/1436-U اگر یہ پراپرٹی بھائی نے خود اپنی کمائی یا اپنی نجی رقم سے خریدی ہے الغرض بھائی کی یہ ذاتی ملکیت ہے تو اس میں دیگر بھائیوں کا حق وحصہ نہیں ہوتا، باپ کی پراپرٹی کا بٹوارہ ہورہا ہو تب بھی یہی حکم ہے اگر دیگر اس پراپرٹی میں اپنا کوئی حق یا حصہ ہونے کی وجہ بتلاتے ہوں تو ان سے لکھواکر ان کی تحریر ہمرشتہ کرکے سوال دوبارہ کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند