• معاملات >> وراثت ووصیت

    سوال نمبر: 53122

    عنوان: عرض یہ ہے کہ گذشتہ دنوں زید کی بیوی کا انتقال ہوگیا تھا اورزید کی بیوی نے میراث میں ایک مکان چھوڑاہے اور زید کے سات بچے ہیں جن میں تین لڑکے اور چارلڑکیاں ہیں ۔ براہ کرم، بتائیں کہ مکان تمام اولاد میں کس طرح تقسیم ہوگا؟ ۔ جزاک اللہ

    سوال: عرض یہ ہے کہ گذشتہ دنوں زید کی بیوی کا انتقال ہوگیا تھا اورزید کی بیوی نے میراث میں ایک مکان چھوڑاہے اور زید کے سات بچے ہیں جن میں تین لڑکے اور چارلڑکیاں ہیں ۔ براہ کرم، بتائیں کہ مکان تمام اولاد میں کس طرح تقسیم ہوگا؟ ۔ جزاک اللہ

    جواب نمبر: 53122

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1183-987/B=8/1435-U صورت مذکورہ میں زید کی مرحومہ بیوی کے مکان کی پوری مالیت از روئے شرع ۴۰/ سہام میں ٹقسیم ہوگی جن میں سے شوہر کو ۱۰/ سہام، تینوں لڑکوں کو ۶-۶/ سہام اور چاروں لڑکیوں کو ۳-۳/ سہام ملیں گے۔ مسئلہ کی شرعی تقسیم کا نقشہ حسب ذیل ہے: زوجہ__________________ زوج:۱۰۔ ابن:۶۔ ابن:۶۔ ابن:۶۔ بنت:۳۔ بنت:۳۔ بنت:۳۔ بنت:۳۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند