• معاملات >> وراثت ووصیت

    سوال نمبر: 52672

    عنوان: زید کی بیوی کی وفات ایک عرصہ قبل ہوئی ، زید کے ذمہ بیوی کامہر باقی ہے ، زید کے پاس آمدنی کے ذریعہ میں صرف آبائی کھیتی باڑی ہے ، زید مہر کی آدئیگی کرنا چاہتاہے ، کیا صورت ہوگی ادائیگی کی ؟

    سوال: زید کی بیوی کی وفات ایک عرصہ قبل ہوئی ، زید کے ذمہ بیوی کامہر باقی ہے ، زید کے پاس آمدنی کے ذریعہ میں صرف آبائی کھیتی باڑی ہے ، زید مہر کی آدئیگی کرنا چاہتاہے ، کیا صورت ہوگی ادائیگی کی ؟

    جواب نمبر: 52672

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 927-766/H=6/1435-U مثل دیگر مال متروکہ کے مہر بھی مرحومہ بیوی کا ترکہ بن گئی مرحومہ کی میراث میں سے جس قدر زید کا حصہ ہوتا ہے اس کے تو زید صاحب حقدار ہیں، بقیہ کے دیگر ورثہ علی قدر حصصہم حق دار ہوں گے، مرحومہ نے کون کون ورثہ چھوڑے ہیں، ان کی تفصیل لکھتے تو ہرایک کا حصہ لکھ دیا جاتا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند