• معاملات >> وراثت ووصیت

    سوال نمبر: 51819

    عنوان: میری والدہ کا انتقال ہوگیاہے، ورثہ میں میرے ابو، میں اور میرے بھائی ہیں، میرے ماموں اور ممانی بھی حیات ہیں ، وراثت کی تقسیم کیسے ہوگی؟

    سوال: میری والدہ کا انتقال ہوگیاہے، ورثہ میں میرے ابو، میں اور میرے بھائی ہیں، میرے ماموں اور ممانی بھی حیات ہیں ، وراثت کی تقسیم کیسے ہوگی؟

    جواب نمبر: 51819

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 609-609/M=5/1435-U آپ کی والدہ مرحوہ کے شرعی ورثہ میں اگر صرف تین افراد ہیں آپ کے والد، آپ اور آپ کے ایک سگے بھائی، ان کے علاوہ کوئی اور شرعی وارث جیسے آپ کی بہن اور آپ کے نانا، نانی ان میں سے کوئی موجود نہیں تومرحومہ کا پورا ترکہ آٹھ حصوں میں منقسم ہوگا جن میں سے دو حصے آپ کے ابو کو اور تین تین حصے آپ دونوں بھائیوں میں سے ہرایک کو مل جائیں گے۔ آپ کے ماموں ممانی کو مذکورہ صورت میں کوئی حصہ ترکہ سے نہیں ملے گا۔ تخریج مسئلہ: زوج=۲۔ ابن=۳۔ ابن=۳۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند