• معاملات >> وراثت ووصیت

    سوال نمبر: 51286

    عنوان: ہماری والدہ کا انتقال ہوچکاہے، ورثہ میں ایک لڑکا ، تین لڑکیاں اور شوہر بھی ہے تو شوہر کو اور لڑکے اور لڑکیوں کو کتنا حصہ ملے گا؟جواب دے کر ممنون و مشکور فرمائیں۔

    سوال: ہماری والدہ کا انتقال ہوچکاہے، ورثہ میں ایک لڑکا ، تین لڑکیاں اور شوہر بھی ہے تو شوہر کو اور لڑکے اور لڑکیوں کو کتنا حصہ ملے گا؟جواب دے کر ممنون و مشکور فرمائیں۔

    جواب نمبر: 51286

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 556-446/B=4/1435-U صورتِ مذکورہ میں آپ کی والدہ محترمہ کا کل ترکہ شریعت کی روشنی میں 20 سہام میں تقسیم ہوگا جن میں سے ایک چوتھائی یعنی 5سہام شوہر کو ملے گا اور 6سہام لڑکے کو اور 3-3 سہام لڑکیوں کو ملیں گے۔ مسئلہ کی شرعی تخریج ذیل میں درج ہے: زوج=۵۔ ابن=۶۔ بنت=۳۔ بنت=۳۔ بنت=۳۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند