• معاملات >> وراثت ووصیت

    سوال نمبر: 46698

    عنوان: زید مرحوم کی میراث تین حصوں میں تقسیم ہوگی

    سوال: (۱ ) زید عمر آپس میں بھائی بھائی ہیں اور ان کی چار بہنیں ہیں، صرف ایک بہن حیات ہے ، زید کی شادی ہوئی اور خلع ہوگیا، کوئی اولاد نہیں ہے، زید کا انتقال ہوگیا ہے اور ان کی کل میراث ۶۰۰۰۰۰ لاکھ روپئے ہے ، عمر کو تین لڑکے اور اور دو لڑکیاں ہیں، زید کی میراث کا کتنا حصہ عمر کی اولاد کو ملے گا؟ اور زید کی بہن کو کتنا حصہ ملے گا؟ (۲) بدن پر اسپرے جس میں الکوحل ملا ہوا ہو اس کا استعمال جائز ہے یا نہیں؟اس کے استعمال کے ساتھ نماز پڑھنا کیسا ہے؟

    جواب نمبر: 46698

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1179-909/B=9/1434 صورتِ مذکورہ میں زید مرحوم کی میراث تین حصوں میں تقسیم ہوکر دو حصے ان کے بھائی عمر کو ملے گے اور ایک حصہ ان کی بہن کو ملے گا۔ یعنی چار لاکھ بھائی عمر کو ملیں گے اور دو لاکھ بہن کو ملیں گے۔ عمر کے ہوتے ہوئے ان کی اولاد کو کچھ نہیں ملے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند