• معاملات >> وراثت ووصیت

    سوال نمبر: 46575

    عنوان: مرتے وقت جائداد كی وصیت

    سوال: بی بی اسراء لا ولد ہے ، شوہر کا سگا بھائی بھی نہیں ہے، شوہر نے مرتے وقت تمام جائداد بی بی اسراء کے نام کردی تھی۔ اب ابھی اسراء کا بھی انتقال ہوگیا ہے، اس کا کوئی سگا بھائی نہیں ہے ، صرف چچا زاد بھائی اور ماموں زاد بھائی بہن ہیں۔ سوال یہ ہے کہ بی بی اسرا ء کی وہ وراثت جو اسے شوہر کی طرف سے ملی ہے وہ صرف شوہر کے رشتہ داروں میں ہی تقسیم ہوگی یا یہ کہ متوفیہ کے خاندان والوں کو ملے گی؟

    جواب نمبر: 46575

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1023-801/H=9/1434 شوہر مرحوم نے کس نوعیت سے نام کی تھی ہبہ کی، بیع کی یا کوئی اور صورت اختیار کی تھی؟ اس کو صاف صحیح واضح لکھ کر سوال دوبارہ کریں۔ (۲) علمائے کرام سے رابطہ کرکے دونوں مرحومان کے ورثہٴ شرعی کی تفصیل بھی تحریر کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند