• معاملات >> وراثت ووصیت

    سوال نمبر: 46228

    عنوان: وراثت

    سوال: میرے بڑے پاپا کا انتقال آج سے ۲۶ سال پہلے ہواتھا، تب ان کے دو بچے تھے ، ایک لڑکا تھا دو سال کا اور ایک لڑکی تھی چار سال کی ، اس وقت کچھ گھر کے مسئلے کی وجہ سے میری بڑی امی اپنے بچوں کو لے کر اپنے میکے چلی گئیں تھیں اور اس کے بعد وہ کبھی واپس نہیں آئیں، ان کے بچوں سے میرے والد صاحب نے کئی بار ملنے کی کوشش کی مگر میری بڑی امی اور ان کے گھروالوں نے ملاقات نہ کردی ، خیر اب میں یہ جانکاری چاہتاہوں کہ کیا میرے بڑے باپ کے بچوں کا حق ہے زمین جائداد میں یا نہیں؟جس وقت میرے بڑے پاپا کا انتقال ہوا تب میرے داد بھی زندہ تھے ، اب ان کی وفات ہوچکی ہے۔ آپ سے گذارش ہے کہ اس مسئلے یں میری مدد کریں اور اسلام کی روشنی میں حق اور حقوق کے بارے میں تفصیل سے بتائیں۔

    جواب نمبر: 46228

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1122-686/B=8/1434 اگر سائل اپنے بیان میں سچا ہے تو دادا کی حیات میں اگر تایا ابا کا انتقال ہوگیا ہے تو دادا کی جائداد سے پوتے یعنی تایا ابا کے دونوں بچے محروم ہوجائیں گے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند