• معاملات >> وراثت ووصیت

    سوال نمبر: 46214

    عنوان: وراثت ووصیت

    سوال: کیا ماں کے انتقال کے بعد بچے اپنے نانا کی جائداد میں حق مانگ سکتے ہیں یا نہیں؟میرے نانا کے انتقال کے بعد ان کی زمین ان کے چار بچوں کے نام ہوئی دو بیٹے اور دو بیٹی، لیکن کچھ سال کے بعد دونوں بیٹوں نے اپنی دونوں بہنوں کے نام سرکاری افسروں سے مل کر بنا بہنوں کی رضامندی کے ہٹوادیا اور اس بارے میں انہیں کبھی نہیں بتایا اور اب بہنوں کے انتقال کے بعد اس زمین کو بچے حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں، کیا بچے اپنے ماں کے حصے کی زمین ماموں سے لے سکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 46214

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1051-1051/M=9/1434 اگر شرعی طور پر یہ بات ثابت ہے کہ نانا کے لڑکوں نے بہنوں کی اجازت ورضامندی کے بغیر ان کا حصہ ناجائز طریقے پر ختم کراکے اپنے نام کرالیا ہے تو ایسی صورت میں بچے اپنی ماں کے حصے کی زمین ماموں سے مانگ سکتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند