• معاملات >> وراثت ووصیت

    سوال نمبر: 46199

    عنوان: Inheritance

    سوال: میرے والد صاحب کی ملکیت میں ایک گھر ہے اور ایک پلاٹ ہے، والد صاحب کا دماغی توازن خراب ہوگیا ہے ، کئی دن سے بیمار ہیں حتی کہ پیشاب ، پاخانے پر بھی کنٹرول نہیں ہے، میرا یک بھائی اور دو بہنیں ہیں، والد ہ بھی باحیات ہیں ، ایسی صورت میں شریعت کے اعتبار سے وراثت کی کیا صورت ہوگی؟

    جواب نمبر: 46199

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1018-677/L=8/1434 جب تک آپ کے والد صاحب حیات ہیں اس وقت تک وہ اپنی جائداد کے مالک ہوں گے، ان کی حیات تک وراثت کا مسئلہ نہیں آئے گا، البتہ اگر آپ کے والد کی وفات ہوجاتی ہے اور وفات کے وقت مذکورہ بالا تمام ورثہ حیات رہتے ہیں تو ترکہ کی تقسیم اس طور پر ہوگی کہ بعد ادائے حقوق مقدمہ علی المیراث ۴۸ حصو/ میں منقسم ہوکر ۶/ حصے آپ کی والدہ کو ۱۴-۱۴ حصے آپ دونوں بھائیوں میں سے ہرایک کو اور ۷-۷ حصے آپ کی دونوں بہنوں میں سے ہرایک کو ملیں گے۔ مسئلہ کی تخریج شرعی درج ذیل ہے: بیوی لڑکا لڑکا لڑکی لڑکی ۶ ۱۴ ۱۴ ۷ ۷


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند