• معاملات >> وراثت ووصیت

    سوال نمبر: 4570

    عنوان:

    ہمیں اپنے دادا کی جائداد ملی ہے، لیکن ہمیں معلوم ہے کہ ہمارے دادا کی جائداد میں سے ان کی بیٹیوں کو ان کا حصہ نہیں دیا گیاہے، اس سلسلے میں ہمارا فرض کیا بنتاہے؟ دونوں بہنوں کا انتقال ہوگیا ہے، ان کے بچے زندہ ہیں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 4570

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 201/ ھ= 201/ ھ

    آپ کے دادا مرحوم نے اپنی وفات کے وقت جن ورثہٴ شرعی کو چھوڑا ان کو نام بنام لکھیں پھر ان ورثہ میں جس وارث کی وفات ہوئی نمبر ۲ ڈال کر اس کو اور اس مرحوم کے ورثہ کو لکھیں، اس کے بعد جس کی وفات ہوئی نمبر ۳ ڈال کر اس مرحوم کو اور اس کے ورثہ شرعی کو نام بنام لکھیں اس طرح علی الترتیب اخیر تک لکھیں تب ان شاء اللہ تمام ورثہٴ موجودین کے حصص بالتفصیل تحریر کردیئے جائیں گے۔ اگر استفتاء کسی عالم سے لکھوائیں تو بہتر ہے تاکہ بار بار تنقیح کی ضرورت نہ پڑے، جب موجودہ ورثہ کے حصص معلوم ہوجائیں تو ہروارث کو اس کا حصہٴ شرعیہ دے کر مالک و قابض بنادیں، اب یہی آپ کا فرض ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند