• معاملات >> وراثت ووصیت

    سوال نمبر: 43513

    عنوان: اختلاف دینین كی وجہ سے دوسری بیوی محروم ہوگی

    سوال: مسئلہ یہ ہے کہ میرا بھتیجا عبد المجیب عمر ۵۵ سال حال ہی میں فوت ہوا ہے اسکے پسماندگان میں اسکی مسلم بیوی اور اس سے ایک لڑکا بالغ اور ایک لڑکی بالغ ہیں اور اسکی عیسائی بیوی اور اس سے دو لڑکے مسلم بالغ اور عبد المجیب متوفی کی تین بہنیں اور والد اور دو چچا اور انکی اولادیں۔ متوفی کے ایک ماموں اور تین ممانیاں اور انکے بچے حیات ہیں - وراثت میں متوفی نے کچھ زمین اور کچھ رقم جو بینک میں جمع کی ہے، چھوڑی ہے - گزارش ہے کے متوفی کی وراثت کس طرح تقسیم ہوگی ؟

    جواب نمبر: 43513

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 2665-224/B=2/1434 صورت مذکورہ میں جناب عبدالمجیب مرحوم ومغفور کا کل ترکہ 168 سہام پر تقسیم ہوگا بایں طور کہ 21 سہام زوجہ مسلمہ کو 34-34 سہام تینوں لڑکو کوں 17 سہام لڑکی کو، اور باپ کو 28 سہام ملیں گے۔ اختلاف دینین چونکہ شرعاً موانع ارث میں سے ہے، اس لیے زوجہ کتابیہ محروم رہے گی۔ اوربقیہ رشتے دار حضرات بھی شرعی طور پر وارث نہ ہونے کی وجہ سے محروم ہوں گے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند