• معاملات >> وراثت ووصیت

    سوال نمبر: 42817

    عنوان: میت کی زوجہ ، چار بیٹے اور ایک بیٹی ہے تو مال کے کتنے حصے کرنے ہوں گے؟

    سوال: میت کی زوجہ ، چار بیٹے اور ایک بیٹی ہے تو مال کے کتنے حصے کرنے ہوں گے؟

    جواب نمبر: 42817

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 60-29/L=2/1434 مذکورہ بالا صورت میں اگر میت کی وفات کے وقت اس کے والدین میں سے کوئی حیات نہ رہا ہو تو مرحوم کا تمام ترکہ بعد ادائے حقوق مقدمہ علی المیراث 72 حصوں میں منقسم ہوکر 9حصے بیوی کو، 14-14 حصے چاروں لڑکوں میں سے ہرایک کو اور 7 حصے لڑکی کو ملیں گے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند