• معاملات >> وراثت ووصیت

    سوال نمبر: 424

    عنوان:

    زید کا انتقال ہوا ، پسماندگان میں ایک بیوی ، ایک بیٹا اور تین بیٹیاں ہیں۔ معلوم یہ کرنا ہے کہ تقسیم وراثت کس طرح کی جائے گی؟

    سوال:

    زید کا انتقال ہوا ، پسماندگان میں ایک بیوی ، ایک بیٹا اور تین بیٹیاں ہیں۔ معلوم یہ کرنا ہے کہ تقسیم وراثت کس طرح کی جائے گی؟

    جواب نمبر: 424

    بسم الله الرحمن الرحيم

    (فتوى: 183/ل=183/ل)

     

    صورتِ مسئولہ میں بعد ادائے حقوق متقدمہ علی الارث و رفع موانع مرحوم کی تمام جائداد کو (40)حصوں میں تقسیم کرکے پانچ (5) حصے بیوی کو، چودہ (14) حصے بیٹے کو ، اور سات (7) سات(7) حصے لڑکیوں میں سے ہرایک کو دیا جائے گا۔

     

    نوٹ: یہ جواب اس صورت میں ہے جب کہ مرحوم کے والدین میں سے کوئی حیات نہ ہواور اگر کوئی زندہ ہو تو دوبارہ سوال لکھ کر مسئلہ دریافت کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند