• معاملات >> وراثت ووصیت

    سوال نمبر: 42149

    عنوان: بیٹے کی آمدنی میں باپ کا حق

    سوال: (۱) بیٹا اپنی اہلیہ ، اپنے بچوں اور اپنے ماں باپ کے ساتھ رہتاہے ایک ہی گھر میں اور ساتھ میں کھانا، پکانا ہوتا ہے ، اس حال میں بیٹے کی آمدنی کا مالک باپ شمار ہوگا یا بیٹا ہی مالک رہے گا؟ (۲) حقیقت میں یہ سوال اس لیے پیدا ہوا کہ فتوی رحیمیہ کے غالباً پانچویں حصہ میں ایک سوال کا جواب اس طرح پڑھا ہے جس میں بیٹے کی آمدنی کا مالک باپ کو بتایا گیا ہے(یہ میری سمجھ ہے، ہوسکتاہے میری کوئی غلطی ہو) براہ کرم، آپ میری غلط فہمی دور فرمائیں۔

    جواب نمبر: 42149

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1609-1026/L=12/1433 بیٹے کی اپنی کمائی ہوئی آمدنی جو اس کے پاس ہے اس کا مالک وہ خود لڑکا ہی ہے والد اس کا مالک نہیں ہے، البتہ اگر رقم کماکر والد کو بطور ہبہ دیدے تو والد اس رقم کا مالک ہوجائے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند