• معاملات >> وراثت ووصیت

    سوال نمبر: 41326

    عنوان: پشتینی جائداد کا بٹوارہ

    سوال: ہم دو بھائی ہیں، ہماری والدہ کی کچھ پشتینی جائداد تھیں جو کے انہوں نے سارے کا سارا اپنے چھوٹے بیٹے کے نام کردیا یہ سوچ کر کے بڑا بتا برسرے روزگار ہے یہاں تک کہ بڑے بیٹے سے پوچھا تک نہیں ۔ میری گزارش ہے کہ قرآن و احادیث کی روشنی میں یہ بتائِیں کہ کیا یہ عمل بالکل درست ہے، واضح رہے کہ جائداد پشتینی تھی۔

    جواب نمبر: 41326

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1802-1398/B=11/1433 آپ کی والدہ محترمہ کا یہ عمل صحیح نہ رہا، یہ انصاف کے خلاف ہے، حالت حیات میں جب کوئی جائداد اولاد میں تقسیم کی جائے تو سب اولاد کو برابر دینا چاہیے، بلاوجہ شرعی کسی کو کم اور کسی کو زیادہ دینا جائز نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند