• معاملات >> وراثت ووصیت

    سوال نمبر: 4127

    عنوان:

    میری بہن کا انتقا ل ہوگیاہے، پسماندگان میں شوہر، دو بیٹے، ایک بھائی (میں خود) باب اور ماں ہیں۔ ہم لوگ شریعت کی روشنی میں اس کے پیسے تقسیم کرنا چاہتے ہیں۔ براہ کرم، اس سلسلے میں مدد فرمائیں۔

    سوال:

    میری بہن کا انتقا ل ہوگیاہے، پسماندگان میں شوہر، دو بیٹے، ایک بھائی (میں خود) باب اور ماں ہیں۔ ہم لوگ شریعت کی روشنی میں اس کے پیسے تقسیم کرنا چاہتے ہیں۔ براہ کرم، اس سلسلے میں مدد فرمائیں۔

    جواب نمبر: 4127

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 236=236/ م

    صورت مسئولہ میں آپ کی بہن متوفیہ کا کل ترکہ (جائیداد، روپیہ وغیرہ) حقوق متقدمہ علی الارث کی ادائیگی کے بعد 24 سہام میں منقسم ہوکر متوفیہ کے شوہر کو 6 سہام، ماں باپ میں سے ہرایک کو 4-4 سہام اوردونوں بیٹیوں میں سے ہرایک کو 5-5 سہام مل جائیں گے اور بیٹے کی موجودگی میں آپ (بھائی) کا بہن کی میراث میں کوئی حصہ نہیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند