• معاملات >> وراثت ووصیت

    سوال نمبر: 40487

    عنوان: والد اور والدہ کے انٹکل کے بعد وراثت کی تکسم ان کے دو لدکو اور تین لادکیو مے شریاتھن کیسے ہوگی

    سوال: ابوبکر اور ان کی زوجہ کا انتقال ہوگیا، ان کے وارثین میں دو لڑکے اور تین لڑکیاں بنت آمنہ ، بنت مریم بی اور بنت ربیع ہیں، نبت مریم کا انتقال ہوگیا ، ان کے دو لڑکے اور ایک لڑکی ہے، اور بنت ربیع کا بھی انتقال ہوگیاجو کنواری تھی۔ اب وراثت کی تقسیم ان وارثین میں کیسے ہوگی؟

    جواب نمبر: 40487

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1386-1026/D=9/1433 ابوبکر اور ان کی زوجہ کی وراثت ان کے ورثاء مذکورین فی السوال کے مابین تقسیم کرنی اگر مقصود ہے تو حقوق متقدمہ الارث کی ادائیگی کے بعد ابوبکر اور ان کی زوجہ کا کل ترکہ پینتیس (35)حصوں میں منقسم ہوکرکے بارہ بارہ (12-12) حصے ابوبکر کے دونوں لڑکوں کو ملیں گے۔ چھ (6) حصے بنت آمنہ کو اور دو دو (2-2) حصے مریم کے لڑکوں کو، ایک حصہ مریم کی لڑکی کو ملے گا۔ نوٹ: مذکورہ تقسیم اس تقدیر پر ہے کہ مریم کے شوہر مریم کے انتقال کے وقت باحیات نہ رہے ہوں، اگر وہ مریم کے انتقال کے وقت زندہ رہے ہوں تو اس کی صراحت بالوضاحت کرکے دوبارہ حکم معلوم کریں، اور تقسیم مذکور کو کالعدم سمجھیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند