• معاملات >> وراثت ووصیت

    سوال نمبر: 39387

    عنوان: میراث

    سوال: کیا فرما تے ہیں مفتیا ن کرا م مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ جناب عبد الستار صا حب کے تین لڑکیاورایک لڑکی ہے ان تینوں میں ا ٹھارہ دھور اور بیس دھور زمین کا حصہ کتنا کتنا ہوگا ؟

    جواب نمبر: 39387

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1051-747/D=7/1433 صورتِ مسئول عنہا میں اگر جناب عبد الستار کا اولاد کے علاوہ (بیوی، ماں، باپ) میں سے کوئی وارث باحیات نہیں ہے تو (۳۸) اڑتیس دھور زمین میں سے ہرایک بیٹے کو 10.6/7 (دس صحیح چھ بٹے سات) دھور اور بیٹی کو 5.3/7 (پانچ صحیح تین بٹے سات) دھور ملیں گے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند