• معاملات >> وراثت ووصیت

    سوال نمبر: 37608

    عنوان: تركہ كی تقسیم

    سوال: فاطمہ کے انتقال کے بعد اسکے ترکہ کی تقسیم کس طرح ہوگی؟ اسکے وارثان میں ۴ لڑکیاں ، اسکی ماں اور اس کا شوہر حیات ہیں۔ براہ کرم جواب دینے کی زحمت کریں۔ اللہ آپ سبھی کو جزائے خیر عطا فرماے۔ آمین

    جواب نمبر: 37608

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 431-358/B=4/1433 صورتِ مذکورہ میں فاطمہ مرحومہ کا کل ترکہ از روئے شرع ۱۳/ سہام پر تقسیم ہوگا جن میں سے شوہر کو ۳/ سہام، ماں کو ۲/سہام اور چاروں لڑکیوں کو ۸/ سہام ملیں گے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند