• معاملات >> وراثت ووصیت

    سوال نمبر: 37299

    عنوان: تقسیم وراثت

    سوال: میری ایک عزیزہ کے شوہر کا انتقال ہو گیا ہے۔ مرحوم کی کوئی اولاد نہیں ہے۔ مرحوم کے لواحقین یہ ہیں ، بیوہ ۱، والدہ ۱ بھائی ۶ ، بہنیں ۳ ۔ مرحوم نے کوئی وصیت بھی نہیں چھوڑی ہے۔ پوچھنا یہ چاہتا ہوں کہ مرحوم کے وارثین کون ہوں گے اور ان کا مرحوم کی جائداد میں حصّہ کس حساب سے ہوگا؟

    جواب نمبر: 37299

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 336=252-3/1433 صورتِ مذکورہ میں مرحوم کی جائداد از روئے شرع 180 سہام پر تقسیم ہوگی، جن میں سے ان کی بیوہ کو چوتھائی حصہ یعنی 45 سہام، ان کی والدہ کو چھٹا حصہ یعنی 30 سہام اور چھ بھائیوں کو 14-14 سہام، اور تینوں بہنوں کو 7-7 سہام ملیں گے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند