• معاملات >> وراثت ووصیت

    سوال نمبر: 37237

    عنوان: تقسیم و وراثت

    سوال: ایک باپ کو چار لڑکے اور تین لڑکیاں ہیں۔ باپ کی وفات کے بعد انکی بیوی بھی وفات ہو ہوگئی ، پھر چند عرصے کے بعد ایک لڑکا بھی انتقال کر گیاور انکی بیوی زندہ ہے مگر اولاد نہیں ہیں فی الحال باپ کے تین لڑکیاور تین لڑکیاں اور وفات شدہ لڑکے کی بیوی موجود ہیں۔ لہذا قرآن و حدیث کی روشنی میں بتائیں کہ کس کو کتنا حصّہ ملے گا۔

    جواب نمبر: 37237

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 423=205-3/1433 صورت مسئولہ میں اگر والد صاحب کی وفات کے وقت ان کے والدین اور والدہ کی وفات کے وقت ان کے والدین میں سے کوئی حیات نہ رہا ہو تو والدین مرحومین کے ترکہ کی تقسیم اس طرح ہوگی کہ دونوں کا ترکہ ۶۶/ حصوں میں منقسم ہوکر ۱۴-۱۴ حصے تینوں حیات لڑکوں میں سے ہرایک کو ۷-۷ حصے تینوں لڑکیوں میں سے ہرایک کو اور ۳/ حصے لڑکے کی بیوی کو ملیں گے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند