• معاملات >> وراثت ووصیت

    سوال نمبر: 36670

    عنوان: بنک وراثت

    سوال: مفتی صاحب، میرا سوال یہ ہے کہ اگر کوئی شخص جو کہ بینک میں کام کرتا ہو، اس نے ملازمت کے دوران ایک مکان بنایا اور اس کی کچھ سیونگ بھی ہو تو کیا اس کے ورثہ کا اس کے انتقال کا بعد وراثت میں حصّہ لینا جائز ہے؟

    جواب نمبر: 36670

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 354=142-3/1433 ورثا اس مکان سے اپنا اپنا حصہ لے لیں اور ہروارث کے حصہ میں مکان کا جو حصہ آئے اس میں جتنے پیسے بوقت تعمیر لگے ہہوں اتنی رقم آہستہ آہستہ صدقہ کردے اور جو رقم سیونگ اکاوٴنٹ میں موجود ہے اس کا صدقہ کردینا ہی بہتر ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند