• معاملات >> وراثت ووصیت

    سوال نمبر: 31144

    عنوان: مسماة نجم النساء فوت ہوگئی، اس کے ورثہ میں ایک حقیقی چچا زاد بھائی براد خان اور ایک حقیقی چچازاد بہن شاہ جہاں ہیں، یہ دونوں زندہ ہیں، اور دو سوتیلے چچازاد بھائی ہیں۔ خان شریف، منور خان، یہ دونوں زندہ ہیں۔ اس صورت حال میں مسماة نجم النساء کی وراثت کس طرح تقسیم ہوگی؟ کیا حقیقی چچا زاد کی موجودگی میں سوتیلے چچازاد وراثت کے مستحق ہیں یا نہیں؟ تفصیل جواب دیں۔

    سوال: مسماة نجم النساء فوت ہوگئی، اس کے ورثہ میں ایک حقیقی چچا زاد بھائی براد خان اور ایک حقیقی چچازاد بہن شاہ جہاں ہیں، یہ دونوں زندہ ہیں، اور دو سوتیلے چچازاد بھائی ہیں۔ خان شریف، منور خان، یہ دونوں زندہ ہیں۔ اس صورت حال میں مسماة نجم النساء کی وراثت کس طرح تقسیم ہوگی؟ کیا حقیقی چچا زاد کی موجودگی میں سوتیلے چچازاد وراثت کے مستحق ہیں یا نہیں؟ تفصیل جواب دیں۔

    جواب نمبر: 31144

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل):457=323-3/1432

    صورت مسئولہ میں اگر مرحومہ مسماة نجم النساء کے مذکورہ بالا افراد ہی شرعاً وارث ہیں تو مرحومہ کا تمام ترکہ بعد ادائے حقوق مقدمہ علی المیراث مرحومہ کے حقیقی چچا زاد بھائی کو ملے گا، چچا زاد بہن اور دونوں سوتیلے چچازاد بھائی مرحومہ کے ترکہ سے محروم ہوں گے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند