• معاملات >> وراثت ووصیت

    سوال نمبر: 30981

    عنوان: اگر کوئی وارث مورث کے انتقال کے بعد میراث تقسیم کرنے سے پہلے مرتد ہوجائے تو وہ میراث کا مستحق ہوگایا نہیں؟

    سوال: اگر کوئی وارث مورث کے انتقال کے بعد میراث تقسیم کرنے سے پہلے مرتد ہوجائے تو وہ میراث کا مستحق ہوگایا نہیں؟باحوالہ جواب دیں ۔

    جواب نمبر: 30981

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 507=507-4/1432 اگر مورث کے انتقال کے وقت وہ شرعی وارث مسلمان تھا تو وہ میراث کا مستحق ہوگا، بعد میں مرتد ہوجانا مانع ارث نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند