• معاملات >> وراثت ووصیت

    سوال نمبر: 30887

    عنوان: (۱) میرے داد ا فوت ہوچکے ہیں، ان کا ایک بیٹا ہے اورایک بیٹی ہے۔ وراثت کیسے تقسیم ہوگی؟
    (۲) میرے والد کا انتقال کا ہوچکاہے، ہم دوبھائی ، تین بہن اور والدہ حیات ہیں۔وراثت کیسے تقسیم ہوگی؟جواب کا انتظار رہے گا۔

    سوال: (۱) میرے داد ا فوت ہوچکے ہیں، ان کا ایک بیٹا ہے اورایک بیٹی ہے۔ وراثت کیسے تقسیم ہوگی؟
    (۲) میرے والد کا انتقال کا ہوچکاہے، ہم دوبھائی ، تین بہن اور والدہ حیات ہیں۔وراثت کیسے تقسیم ہوگی؟جواب کا انتظار رہے گا۔

    جواب نمبر: 30887

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل):423=315-3/1432

    (۱) اگر آپ کے دادا کے والدین اور آپ کی دادی میں سے کوئی بھی آپ کے دادا کی وفات کے وقت حیات نہیں تھا، آپ کے دادا کی وفات کے وقت صرف ان کا ایک لڑکا اور ایک لڑکی حیات تھے تو آپ کے دادا کا تمام ترکہ تین حصوں میں منقسم ہوکر دو حصے لڑکے کو اور ایک حصہ لڑکی کو ملے گا۔ 

    (۲) صورت مسئولہ میں آپ کے والد کا تمام ترکہ بعد ادئے حقوق مقدمہ علی المیراث ایک حصہ آپ کی والدہ کو دو دو حصے آپ دونوں بھائیوں میں سے ہرایک کو، اور ایک ایک حصہ آپکی تینوں بہنوں میں سے ہرایک کو ملے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند