• معاملات >> وراثت ووصیت

    سوال نمبر: 3034

    عنوان:

    بیوی کے انتقال کے بعد شادی میں ملے زیورات کو کیسے تقسیم کریں؟ 

    سوال:

    میری شادی ہوئے دو سال ہوگئے اور اسی رمضان میں میری بیوی کا انتقال ہوگیا۔ شادی میں جو زیورات ملے تھے اس کو کیسے تقسیم کریں؟ میری ایک لڑکی بھی ہے جس کی عمر ایک سال اور دومہینے ہیں۔ میرے سسرال میں ایک ساس ، دوسالے، دوسالی، سسر کا انتقال ہوگیاہے۔ براہ کرم، جواب دیں۔

    جواب نمبر: 3034

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 213/ د= 84/ د

     

    شادی میں جو زیورات مرحومہ کو دیئے گئے اور وہ مرحومہ کی ملکیت ہوگئے تھے وہ اسی طرح اور جو بھی مرحومہ کی دیگر مملوکہ اشیاء ہوں ان سب کے بعد ادائے ماوجب قبل الارث یعنی تجہیز و تکفین اور ادائیگی قرض کل مال میں سے جائز وصیت مابقی کے ایک تہائی مال میں سے کرنے کے بعد مرحومہ کا کل ترکہ بہتر حصوں میں تقسیم ہوکر بارہ حصہ ماں کو اٹھارہ حصہ شوہر کو چھتیس حصہ مرحومہ کی بیٹی کو اور دو دو حصہ مرحومہ کے بھائیوں کو ایک ایک حصہ بہنوں کو ملے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند