• معاملات >> وراثت ووصیت

    سوال نمبر: 26947

    عنوان: اگر کسی شخص کا نتقال ہوجاتاہے اور اس کی ماں حیات ہیں تو کیاوالدہ کے انتقال کے بعد اس کی بیوی کو جائداد میں حصہ ملے گا؟
    (۲)ایک دنیا وی معاملہ میں دعا کرنے کی ضرورت ہے ، براہ کرم، کوئی تسبیح یا کوئی اچھی دعا بتائیں۔ 

    سوال: اگر کسی شخص کا نتقال ہوجاتاہے اور اس کی ماں حیات ہیں تو کیاوالدہ کے انتقال کے بعد اس کی بیوی کو جائداد میں حصہ ملے گا؟
    (۲)ایک دنیا وی معاملہ میں دعا کرنے کی ضرورت ہے ، براہ کرم، کوئی تسبیح یا کوئی اچھی دعا بتائیں۔ 

    جواب نمبر: 26947

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 1584=1584-11/1431

    (۱) بیوی کو اپنے شوہر کے ترکے سے تو حصہ ملے گا، شوہر کی ماں (یعنی اپنی ساس مرحومہ) کے ترکہ سے بیوی کو کوئی حصہ نہیں ملے گا۔
    (۲) وہ دنیاوی معاملہ اگر شرعاً ناجائز نہیں ہے تو اس کے لیے دعا کی جاسکتی ہے، فرض نمازوں کے بعد دعا قبول ہوتی ہے، درود شریف کثرت سے پڑھا کیجیے اور یَا قَاضِيَ الحَاجَات یا حَلَّ المُشْکِلات کا وظیفہ وردِ زبان رکھئے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند