• معاملات >> وراثت ووصیت

    سوال نمبر: 26530

    عنوان: ایک شخص کا انتقا ل ہوگیا، پسماندگا ن میں مرحوم نے ایک بیوی ،ایک لڑکا جس کی عمر تقریبا ایک سال ہے ایک لڑکی جو وفات سے چھ ماہ بعد پیداہوئی اور مرحوم کی ایک والدہ صاحبہ ، دو بہنیں اور ایک بھائی ہیں، مرحوم نے مکان ، وہ جائداد ، خطیر رقم و زیوارت چھوڑے ہیں، شرعاً وارثوں کے درمیان مرحوم کے ترکے کی تقسیم کس طرح کی جائے گی؟

    سوال: ایک شخص کا انتقا ل ہوگیا، پسماندگا ن میں مرحوم نے ایک بیوی ،ایک لڑکا جس کی عمر تقریبا ایک سال ہے ایک لڑکی جو وفات سے چھ ماہ بعد پیداہوئی اور مرحوم کی ایک والدہ صاحبہ ، دو بہنیں اور ایک بھائی ہیں، مرحوم نے مکان ، وہ جائداد ، خطیر رقم و زیوارت چھوڑے ہیں، شرعاً وارثوں کے درمیان مرحوم کے ترکے کی تقسیم کس طرح کی جائے گی؟

    جواب نمبر: 26530

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 1641=1184-11/1431

    صورت مسئولہ میں بعد ادائے حقوق مقدمہ علی المیراث مرحوم کا تمام ترکہ 72 حصوں میں منقسم ہوکر 9 حصے بیو ی کو 12حصے والدہ کو 34حصے لڑکے کو اور 17 حصے لڑکی کو ملیں گے۔ بہن بھائی مرحوم کے ترکہ سے محروم رہیں گے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند