• معاملات >> وراثت ووصیت

    سوال نمبر: 25260

    عنوان: کیا والدین کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنی اوالاد کے مابین اپنی دولت (مثلا زمین) یکساں طورپر تقسیم کریں؟

    سوال: کیا والدین کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنی اوالاد کے مابین اپنی دولت (مثلا زمین) یکساں طورپر تقسیم کریں؟

    جواب نمبر: 25260

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ھ): 1787=1313-9/1431

    زندگی میں تقسیم کریں تو تقسیم میں مساوات کو ملحوظ رکھیں، بغیر کسی وجہ شرعی کے کمی زیادتی کرنا مکروہ ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند