• معاملات >> وراثت ووصیت

    سوال نمبر: 24786

    عنوان: اگر کوئی ذہنی توازن بگڑجانے کے سبب گھر سے نکل جائے تو کتنے سال انتظار کرنے کے بعد اس پر موت کا اطلاق ہوگا۔ نیز کیا گھر سے نکل جانے کی صورت میں مفرور اپنے والدین کی جائداد سے محروم قرار پائے گا۔ قرآن وحدیث کی روشنی میں رہنمائی فرماکر شکریہ کا موقع دیں۔

    سوال: مکرمی السلام علیکم عرض مسئلہ ہے کہ اگر کوئی ذہنی توازن بغر جانے کے سبب گھر سے نکل جائے تو کتنے سال انتظار کرنے کے بعد اس پر موت کا اطلاق ہوگا۔ نیز کیا گھر سے نکل جانے کی صورت میں مفرور اپنے والدین کی جائداد سے محروم قرار پائےگا۔ قرآن و حدیث کی روشنی میں رہنمائی فرماکر شکریہ کا موقع دین۔ والسلام

    جواب نمبر: 24786

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 1551=1210-9/1431

    جب اس کے ہم عمر دنیا سے گذرگئے ہوں تو اسے بھی میت میں شمار کیا جائے گا، لیکن مفتی بہ قول یہ ہے کہ پیدائش کے قت سے اس کی عمر ۹۰ سال کی ہوگئی ہو تو اسے میت شمار کیا جائے گا۔ اور مفرور اپنے مال میں زندہ شمار ہوگا۔ یعنی ۹۰ سال کی عمر ہونے سے پہلے اس کے مال کا کوئی وارث نہ ہوگا اور دوسروں کے مال میں میت شمار ہوگا یعنی اپنے کسی مورث کے مال کا وارث نہ ہوگا۔ المفقود حي في مالہ حتی لا یرث منہ أحد ومیتٌ في مال غیرہ حتی لا یرث من أحد۔ (سراجیہ)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند