• معاملات >> وراثت ووصیت

    سوال نمبر: 24497

    عنوان:  ایک شخص کے والدین حیات ہیں، اس کی اپنی بیوی ہے ، دوبیٹے اور دوبیٹیاں ہیں، اس شخص کے مرنے کے بعد اس کی جائداد کس طرح تقسیم کی جائے گی؟

    سوال:  ایک شخص کے والدین حیات ہیں، اس کی اپنی بیوی ہے ، دوبیٹے اور دوبیٹیاں ہیں، اس شخص کے مرنے کے بعد اس کی جائداد کس طرح تقسیم کی جائے گی؟

    جواب نمبر: 24497

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د): 1235=982-9/1431

    وراثت مرنے کے بعد ہی تقسیم ہوتی ہے، زندگی میں دینا ہبہ کہلاتا ہے، اگر شخص مذکور کے انتقال کے وقت مذکور فی السوال ورثاء باحیات رہے تو اس کا ترکہ حقوق مقدمہ علی الارث کی ادائیگی کے بعد ایک سو چوالیس حصوں میں منقسم ہوکر چوبیس چوبیس (24,24)حصے والدین کو،اٹھارہ (18)حصہ بیوی کو، چھبیس چھبیس (26,26)دونوں لڑکوں کو، تیرہ تیرہ (13,13)حصہ دونوں لڑکیوں گو ملے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند