• معاملات >> وراثت ووصیت

    سوال نمبر: 24494

    عنوان: اگر والدکے گذرنے کے ایک ماہ یا کچھ مہینوں کے بعد کوئی لڑکا یا لڑکی پیدا ہوتو کیا اسے وراثت میں سے حصہ ملے گاجیسے کہ دوسرے بھائی یا بہن جو زندہ ہوں ، ان کے والد کے انتقال کے بعد حصہ ملتاہے؟ 

    سوال: اگر والدکے گذرنے کے ایک ماہ یا کچھ مہینوں کے بعد کوئی لڑکا یا لڑکی پیدا ہوتو کیا اسے وراثت میں سے حصہ ملے گاجیسے کہ دوسرے بھائی یا بہن جو زندہ ہوں ، ان کے والد کے انتقال کے بعد حصہ ملتاہے؟ 

    جواب نمبر: 24494

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 1289=959-10/1431

    جی ہاں اسے بھی اپنے دوسرے بھائی یا بہن جو زندہ ہیں کی طرح حصہ ملے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند