• معاملات >> وراثت ووصیت

    سوال نمبر: 24248

    عنوان: میراسوال وراثت سے متعلق ہے۔ زین العابدین کا نکاح زبیدہ خاتوں سے ہوا جن سے ایک اوالاد مماز عالم ہے۔زین العابدین کی حیات میں ہی ان کی پہلی بیوی زبیدہ خاتون کا انتقال ہوگیا۔اس کے بعد زین العابدین نے دوسرا نکاح حسیبہ خاتون سے کیا جن سے تین اولاد محمد امتیاز ، محمد شمشاد اور محمد شاہ نواز عالم ہیں۔ اس کے بعد زین العابدین کا انتقال ہوگیا۔ پھر اس کے تین یا چار سال بعدحسیبہ خاتون کا بھی انتقال ہوگیا۔ والد زین العابدین اور والدہ حسیبہ خاتون کے انتقال کرجانے کے بعد ان کی اوالاد محمد شاہ نواز عالم کا انتقال ہوگیا ، اس کی شادی نہیں ہوئی تھی اور نہ ہی اس کی کوئی اولاد تھی۔اس کے انتقال کے وقت مرحوم زین العابدین کی جائداد کی تقسیم نہیں ہوئی تھی۔اب ان کی تینوں اولاد ممتاز عالم، امتیاز عالم ، شمشاد عالم کے درمیاں جائداد کی تقسیم کس طرح ہوگی؟مزید یہ کہ جو جائداد مرحوم شاہ نواز عالم کے نام سے ہے، ان کی جائداد میں ان کے دو حقیقی بھائیوں کی موجودگی میں ان کے علاتی (سوتیلے) بھائی ممتاز عالم کو کوئی حصہ ملے گا یا نہیں؟ 

    سوال: میراسوال وراثت سے متعلق ہے۔ زین العابدین کا نکاح زبیدہ خاتوں سے ہوا جن سے ایک اوالاد مماز عالم ہے۔زین العابدین کی حیات میں ہی ان کی پہلی بیوی زبیدہ خاتون کا انتقال ہوگیا۔اس کے بعد زین العابدین نے دوسرا نکاح حسیبہ خاتون سے کیا جن سے تین اولاد محمد امتیاز ، محمد شمشاد اور محمد شاہ نواز عالم ہیں۔ اس کے بعد زین العابدین کا انتقال ہوگیا۔ پھر اس کے تین یا چار سال بعدحسیبہ خاتون کا بھی انتقال ہوگیا۔ والد زین العابدین اور والدہ حسیبہ خاتون کے انتقال کرجانے کے بعد ان کی اوالاد محمد شاہ نواز عالم کا انتقال ہوگیا ، اس کی شادی نہیں ہوئی تھی اور نہ ہی اس کی کوئی اولاد تھی۔اس کے انتقال کے وقت مرحوم زین العابدین کی جائداد کی تقسیم نہیں ہوئی تھی۔اب ان کی تینوں اولاد ممتاز عالم، امتیاز عالم ، شمشاد عالم کے درمیاں جائداد کی تقسیم کس طرح ہوگی؟مزید یہ کہ جو جائداد مرحوم شاہ نواز عالم کے نام سے ہے، ان کی جائداد میں ان کے دو حقیقی بھائیوں کی موجودگی میں ان کے علاتی (سوتیلے) بھائی ممتاز عالم کو کوئی حصہ ملے گا یا نہیں؟ 

    جواب نمبر: 24248

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 1254=311tl-8/1431

    صورت مسئولہ میں زین العابدین مرحوم کے ترکہ کی تقسیم اس طرح کی جائے گی کہ مرحوم کا تمام ترکہ بعد ادائے حقوق مقدمہ علی المیراث 192 حصوں میں منقسم ہوکر 75-75حصے مرحوم کی دوسری بیوی کے دونوں حیات لڑکے امتیاز عالم اور شمشاد عالم کو، اور 42حصے مرحوم کی پہلی بیوی کے لڑکے ممتاز عالم کو ملیں گے، واضح رہے کہ یہ حکم اس وقت ہے جب کہ زین العابدین مرحوم کی وفات کے وقت ان کے والدین اور ان کی دوسری مرحومہ بیوی حسیبہ خاتون کی وفات کے وقت ان کے والدین میں سے کوئی حیات نہ رہا ہو۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند