• معاملات >> وراثت ووصیت

    سوال نمبر: 23636

    عنوان: بہت پہلے میرے والدین کا انتقال ہوگیا ہے، ہم دوبھائی اور تین بہن سے ہیں، سبھی شادی شدہ ہیں۔گذشتہ نومبر میں بڑی بہن کا انتقا ل ہوا ہے، پسماندگان میں شوہر ، دوبیٹے اور دو بیٹیاں ہیں۔ سوال یہ ہے کہ ہمارے والدین کی جائداد میں سے میری مرحومہ بہن کے شیئر کا دعویدارکون ہوگا؟ اس کے شوہر یا بچے یا دونوں؟ براہ کرم، اس کی وضاحت کریں۔ 

    سوال: بہت پہلے میرے والدین کا انتقال ہوگیا ہے، ہم دوبھائی اور تین بہن سے ہیں، سبھی شادی شدہ ہیں۔گذشتہ نومبر میں بڑی بہن کا انتقا ل ہوا ہے، پسماندگان میں شوہر ، دوبیٹے اور دو بیٹیاں ہیں۔ سوال یہ ہے کہ ہمارے والدین کی جائداد میں سے میری مرحومہ بہن کے شیئر کا دعویدارکون ہوگا؟ اس کے شوہر یا بچے یا دونوں؟ براہ کرم، اس کی وضاحت کریں۔ 

    جواب نمبر: 23636

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 1133=293tl-7/1431

    صورت مسئولہ میں آپ کی بہن کے حصے کے حق دار شوہر اور بچے دونوں ہوں گے اور آپ کے والدین کے تمام ترکہ کی تقسیم اس طرح ہوگی کہ بعد ادائے حقوق مقدمہ علی المیراث تمام ترکہ 56 حصوں میں منقسم ہوکر 16-16 حصے آپ دونوں بھائیوں میں سے ہرایک کو اور 8-8 حصے آپ کی حیات دونوں بہنوں میں سے ہرایک کو اور 2 حصے مرحومہ کے شوہر کو 2-2حصے مرحومہ کے دونوں لڑکوں میں سے ہرایک کو اور 1-1حصہ مرحومہ کی دونوں لڑکیوں میں سے ہرایک کو ملے گا۔
    مسئلہ کی تخریج شرعی درج ذیل ہے:
    مسئلہ: 7 تص:56
    لڑکا لڑکا لڑکی لڑکی لڑکی
    2 2 1 1 1
    16 16 8 8

    مسئلہ: 4 تص:8 مض:2
    شوہر لڑکا لڑکا لڑکی لڑکی
    1 3
    2 2 2 1 1


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند