• معاملات >> وراثت ووصیت

    سوال نمبر: 21900

    عنوان:

    ایک شخص کا اتنقال ہوگیا، پسماندگا ن میں، اس کی بیوی ، تین بیٹیاں ، دو شادی شدہ بھائی، پانچ شادی شدہ بہنیں ہیں، کوئی بیٹا نہیں، کوئی والد نہیں، کوئی والدہ نہیں۔ براہ کرم، بتائیں شریعت میں میراث کیا ہوگا؟

    سوال:

    جواب نمبر: 21900

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 889=715-5/1431

    حقوقِ واجبہ متقدمہ علی الارث کی ادائیگی کے بعد کل ترکہ کو 216( دو سو سولہ )حصوں میں تقسیم کرکے 27 ستائیس حصے بیوی کو، تین بیٹیوں میں سے ہربیٹی کو 48 اڑتالیس حصے، دو بھائیوں میں سے ہربھائی کو 10 دس حصے، اور پانچ بہنوں میں سے ہربہن کو 5پانچ حصے دیئے جائیں گے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند