• معاملات >> وراثت ووصیت

    سوال نمبر: 21764

    عنوان:

    میں انصاری ہوں اور ایک سید لڑکی سے شادی کرنا چاہتا ہوں۔ میری ماں نے ایک مولوی صاحب سے گورکھپور میں مشورہ کیا تو انہوں نے جواب دیا کہ اگر انصاری لڑکا سید لڑکی سے شادی کرے تو اس لڑکے کے خاندا ن یا زندگی میں غربت آئے گی۔ براہ کرم، بتائیں کہ کیا سچ ہے؟ سید لڑکی سے شادی کرنے کے کیا شرائط ہیں؟ میں آپ کا بہت ممنون ہوں گا۔

    سوال:

    جواب نمبر: 21764

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 468=468-5/1431

    معلوم نہیں مولوی صاحب نے یہ بات کہاں سے کہہ دی، شریعت میں اس کی کوئی حقیقت نہیں، انصاری اور سید برادری کا نکاح آپس میں ہوسکتا ہے، صورت مسئولہ میں اگر آپ کے اور لڑکی کے والدین راضی ہیں اور آپ دونوں (لڑکا اور لڑکی) کے درمیان حرمت نکاح کی کوئی وجہ مثلاً رضاعت وغیرہ موجود نہیں تو دونوں کا نکاح ایک دوسرے سے ہوسکتا ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند