• معاملات >> وراثت ووصیت

    سوال نمبر: 21127

    عنوان:

    باپ اپنی وراثت میں دو کروڑ بیس لاکھ پراپرٹی چھوڑ کر گئے بیوی کا بھی انتقال ہوچکا ہے۔ اس پراپرٹی میں تین بھائی اور نو بہنیں ہیں۔ اس میں بیٹیوں کا حصہ کتنا ہوگا؟ برائے مہربانی دو کروڑ بیس لاکھ میں ایک بیٹی کا حصہ شریعت سے کتنا ہوگا بتائیں؟

    سوال:

    جواب نمبر: 21127

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 476=476-5/1431

    والدین مرحومین کے ترکے کے وارثین اگر صرف مذکورہ افراد ہی ہیں تو ایسی صورت میں پوری مالیت کو پندرہ برابر حصوں میں تقسیم کرلیجیے، دو دو حصے تینوں بھائیوں میں سے ہرایک کو اور ایک ایک حصہ ہربہن کا ہوجائے گا۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند