• معاملات >> وراثت ووصیت

    سوال نمبر: 20246

    عنوان:

    اگر کوئی شخص فوت ہوجائے اس کے دو لڑکیاں ہوں اور ایک بیوی ہو مرنے والے کے دو بھائی بھی ہوں اور ماں اور والد، تو وراثت کی تقسیم کیسے ہوگی؟

    سوال:

    اگر کوئی شخص فوت ہوجائے اس کے دو لڑکیاں ہوں اور ایک بیوی ہو مرنے والے کے دو بھائی بھی ہوں اور ماں اور والد، تو وراثت کی تقسیم کیسے ہوگی؟

    جواب نمبر: 20246

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 414=284-3/1431

    صورت مسئولہ میں بعد ادائے حقوق مقدمہ علی المیراث مرحوم کا تمام ترکہ 27 حصوں میں منقسم ہوکر 3 حصے بیوی کو 8-8 حصے دونوں لڑکیوں میں سے ہرایک کو اور 4-4 حصے ماں باپ دونوں میں سے ہرایک کو ملیں گے۔ دونوں بھائی مرحوم کے ترکہ سے محروم ہوں گے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند