• معاملات >> وراثت ووصیت

    سوال نمبر: 19613

    عنوان:

    ایک بے اولاد مسلمان کی وفات کے بعداس کی میراث پانے کے اہل کون لوگ ہیں۔ اس کے پیچھے اس کی بیوہ اور تین شادی شدہ بہنیں ہیں۔ یہ بات واضح رہے کہ بہنوں کو ان کے والد کی میراث میں سے جائز حق نہیں دیا گیا تھا۔

    سوال:

    جواب نمبر: 19613

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ھ): 306=269-2/1431

    جب بیوہ اور تین بہن ہی ہیں تو مرحوم کا کل متروکہ چار حصوں پر تقسیم کرکے ایک حصہ مرحوم کی بیوہ کو ایک ایک حصہ تینوں بہنوں کو ملے گا۔

    (۲) والد مرحوم کی وفات کے وقت والد مرحوم نے کن کن ورثہ کو چھوڑا تھا؟ اس کی پوری تفصیل کسی مقامی عالم سے لکھواکر بھیجیں، تب ان شاء اللہ والد مرحوم کی میراث کا حکم بھی لکھ دیا جائے گا۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند