• معاملات >> وراثت ووصیت

    سوال نمبر: 1864

    عنوان: گود لیے بچے کے سلسلے میں وراثت اور پردے کا کیا حکم ہے؟

    سوال: دس برسوں سے ہمارے یہاں کوئی اولاد نہیں ہوئی ہے۔ لہٰذا ہم ایک بچے کو گود لینا چاہتے ہیں۔ اس سلسلے میں فتوی کیا ہے، تفصیل سے رہ نمائی فرمائیں۔ یعنی پردے کے سلسلے میں کیا حکم ہوگا؟ جائداد و وراثت کا کیا حکم ہوگا؟ کیا اس بچے کے اصل والدین آئندہ جائداد کا مطالبہ کرسکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 1864

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 701/ ھ= 697/ ھ

     

    دوسرے کا گود لیا ہوا لڑکا آپ کی بیوی کے لیے غیرمحرم ہوگا بالغ ہونے کے بعد آپ کی بیوی پر اس سے پردہ لازم ہوگا۔ اور وہ آپ کے یا آپ کی بیوی کے انتقال کے بعد آپ کے ترکہ میں سے وراثةً کسی چیز کا حق دار نہیں ہوگا۔ اور اس کے اصل والدین کو اس کے لیے آپ کی جائداد میں سے کچھ مطالبہ کا حق نہ ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند