• معاملات >> وراثت ووصیت

    سوال نمبر: 18169

    عنوان:

    میرا سوال ملکیت پر ہے میرے ابو کے پاس ایک لاکھ روپئے ہیں اور وہ اب اس دنیا میں نہیں رہے اور ہم ایک بھائی اور تین بہنیں ہیں تو ہر ایک کے حصہ میں کتنی رقم آئے گی اوراگر اتنی رقم کی جائداد ہو تو اس کے حصے کس طرح ہوں گے؟برائے مہربانی حساب لکھ کر بتائیں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 18169

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب):385tb=3512-1/1431

    اگر یہی چار وارث ہیں، ان کے علاوہ اور کوئی نہیں ہے تو کل رقم پانچ حصوں میں تقسیم کرکے دو حصے کے بھائی حق دار ہوئے اور باقی ایک ایک حصے کی حق دار تینوں بہنیں ہوئیں۔ جائداد کی مالیت بھی شرعا اسی طرح تقسیم ہوگی۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند