معاملات >> وراثت ووصیت
سوال نمبر: 18110
میرے
دادا کا انتقال ہوچکا ہے اور میری دادی ابھی زندہ ہیں۔ ان کے تین لڑکے اورتین لڑکیاں
ہیں۔ اس وقت میری دادی کو پنشن مل رہی ہے۔ میں ان تمام کے درمیان پراپرٹی کی تقسیم
کا حصہ جاننا چاہتاہوں؟
میرے
دادا کا انتقال ہوچکا ہے اور میری دادی ابھی زندہ ہیں۔ ان کے تین لڑکے اورتین لڑکیاں
ہیں۔ اس وقت میری دادی کو پنشن مل رہی ہے۔ میں ان تمام کے درمیان پراپرٹی کی تقسیم
کا حصہ جاننا چاہتاہوں؟
جواب نمبر: 18110
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی(م):1827=1827-12/1430
آپ کے دادا مرحوم کی تمام جائیداد وغیرہ از روئے شرع 72حصوں میں تقسیم ہوکر آپ کی دادی کو9حصے اور تینوں لڑکیوں میں سے ہرایک کو 7-7حصے اور تینوں لڑکوں میں سے ہرایک کو 14-14حصے ملیں گے بشرطیکہ دادا کے انتقال کے قت ان کے والدین میں سے کوئی بھی حیات نہ رہے ہوں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند