• معاملات >> وراثت ووصیت

    سوال نمبر: 18031

    عنوان:

    میرے دادا جی جب فوت ہوئے تو ان کے دو لڑکے اورایک لڑکی تھی۔ اورزمین وراثت میں ایک جگہ بیس جیرب اور دوسری جگہ پانچ جیرب رہ گئی۔ زمین تقسیم سے پہلے وہ بیٹی بھی فوت ہوگئی اوراس کی ایک بیٹی رہ گئی۔ ابھی زمین کس طرح تقسیم کی جائے؟ وہ جو بیٹی فوت ہوگئی اس کا خاوند بھی زندہ ہے۔

    سوال:

    جواب نمبر: 18031

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ھ):2362=1883-12/1430

    بعد اداء حقوق متقدمہ علی المیراث وصحتِ تفصیل ورثہ اب آپکے دادا جی مرحوم کا کل مالِ متروکہ (زمین مکان وغیرہ) چالیس حصوں پر تقسیم کرکے سترہ سترہ (17-17) حصے مرحوم کے دونوں بیٹوں کو اور چار (4) حصے دادا جی مرحوم کی نواسی کو اور دو (2) حصے دادا مرحوم کے داماد یعنی آپ کے پھوپھا کو ملیں

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند